ونی

May 28, 2008 · موضوع تازہ ترین 

آس آف والے واقعہ کے بعد ایک اور کہرام روزنامہ جنگ کی خبر کے مطابق 10سالہ طالبہ کے ساتھ 73سالہ شخص کی شادی کے سکینڈل میں سیشن جج ڈیرہ غازی خان نے فریقین کو 4 جون کو طلب کر لیا ہے۔ تفصیل کے مطابق 23 مئی کو قصبہ پائیگاہ کے زمیندار 73 سالہ سردار جان محمد ڈوگر نے چوتھی جماعت کی طالبہ 10سالہ مریم بی بی کے ساتھ اسکی والدہ کی مرضی سے ڈیرہ غازی خان آکر نکاح کر لیا۔ ادھر لڑکی کے بھائی محمد ندیم نے اسی روز تھانہ صدر میں زمیندار جان محمد ڈوگر پر 20 ہزار روپے کے مویشی چوری کا مقدمہ درج کرادیا۔ بعدازاں محمد ندیم نے ایک رٹ دائر کرتے ہوئے موٴقف اختیار کیا کہ سردار جان محمد ڈوگر کے ڈیرے پر نام نہاد پنچائت ہوئی اور چٹی کی صورت میں میرے وراثتی مکان پر قبضہ اور میری نابالغ بہن مریم بی بی کو ونی کے طور پر بوڑھے سے بیاہ دیا گیا۔ دوسری طرف ملزم جان محمد نے کہا ہے کہ میں نے اس لڑکی کی پرورش کی تھی اور شرعی نکاح کیا ہے۔ مریم بی بی کی والدہ حمیدہ نے کہا کہ میں نے خوشی اور اپنی مرضی سے رشتہ طے کیا ہے۔ جان محمد ڈوگر نے اپنی رٹ میں موٴقف اختیار کیا ہے کہ اس کے بھتیجے صلاح الدین ڈوگر نے میری کروڑوں کی جائیداد پر نظر رکھی ہوئی ہے۔

Share This Post

تبصرے

No Comments

(Required)
(Required, will not be published)

میرا ڈیرہ غازی خان بلاگ CommentLuv plugin استعمال کر رہا ہے، جو کوشش کرے گا آپ کی سائٹ کی فیڈ کو تلاش کرنے اور آپ کی آخری پوسٹ کے لنک کو پیش کرنے کی، اس لیے براہ کرم انتظار فرمائیں جب تک یہ کام کیا جا رہا ہے۔