ڈیرہ غازی خان کا اعزاز

April 19, 2008 · موضوع سیاست 

ڈیرہ غازی خان کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ یہاں سے تعلق رکھنے والی تین شخصیات ملک کے اہم ترین منصب پر فائز ہوئیں۔ سابق صدر پاکستان سردار فاروق احمد خان لغاری کا تعلق ڈیرہ غازی خان سے ہے جبکہ مسلم لیگ ن کے پہلے دور حکومت میں گورنر پنجاب رہنے والے سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ بھی اسی شہر سے تعلق رکھتے ہیں اور اب ان کے صاحبزادے سردار دوست محمد خان کھوسہ کو یہ اعزاز حاصل ہوا ہے کہ وہ آج پنجاب کی وزارت اعلٰی پر فائز ہیں۔ کھوسہ فیملی کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ باپ، بیٹا پنجاب کے اہم ترین منصب پر فائز ہوئے یعنی سردار دوست محمد خان کھوسہ اس وقت وزیراعلٰی پنجاب ہیں اور ان کے والد سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ پنجاب کے گورنر رہ چکے ہیں۔

Share This Post

« اگلا صفحہ